سعودی استاد کی کلاس روم میں اچانک موت ، طالب علم غمزدہ
ریاض (آن لائن) سعودی عرب کے علاقے الخماص کے قرطبہ سکول کے استاد عبداللہ علی الزیدانی دوران جماعت طالب علموں کے سامنے انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق استاد عبداللہ جماعت کو پڑھا رہے تھے کہ اچانک ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی تاہم یہ صورت حال دیکھ کر طلبہ میں ہلچل مچ گئی جبکہ کئی طلبہ پر خوف کی کیفیت طاری ہو گئی تاہم استاد کی اس اچانک موت پر طلبہ میں شدید رنج و ملال کی لہر دوڑ گئی۔