نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ٗ اسفن یار بھنڈارا
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارہ نے کہا ہے کہ ہری پور ہزارہ کے جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کو عوام کے دلوں سے کوئی بھی نہیں نکال سکتاہے ان خیا لات کا اظاہر انہوں ہری پور ہزارہ کے جلسہ میں شرکت کے بعد اقلیتی کا رکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام مخالفین کی دھرناسیاسست کو مسترد کر چکے ہیں اور جو پا لیمنٹ جیسے مقدس ادارے پر لعنت بھیجتے ہیں عوام ان کا محاسبہ اگلے الیکشن میں ان کو مسترد کرکے کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی ملک بھر سے مسلیم لیگ (ن) ہی الیکشن جیتے گی اور ملک بھر میں 2018کے الیکشن میں بھی شیر ہی دھاڑے گا انہوں نے کہا ہے کہ عوام اقتدار کے بھوکوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے سیاست سے آئوٹ کر دے گی انہوں نے کہا ہے کہ ہم اگلے الیکشن میں کا ر کردگی کی بنا پر عوام میں جائیں گے جبکہ مخالفین اپنے گا لی گلوچ کی بنا پر کیوں کہ انہوں نے سوائے اس کے کچھ بھی نہیں کیا ہے عوام با شعور ہیں اور وہ اچھے برے کو خوب پہچا نتے ہیں اب ڈگڈگی کی سیا ست دفن ہو چکی ہے۔