مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرکے مدعی کی داد رسی کی جائے،آر پی او
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پویس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے پیر کے روزتھانہ جاتلی کے مقدمہ بجرم اغواء و
حرام کاری میں سائل کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے سی پی او کو ہدایات جاری کردیں اظہر محمود سکنہ سکھو نے تھانہ جاتلی کے مقدمہ نمبر365بجرم365-B/376 ت پ میں ریجنل پولیس آفیسرکے روبرو پیش ہوکر درخواست دی کہ تفتیشی افسر سب انسپکٹر اکرم نیازی ملزمان کی ضمانتیں خارج ہونے کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کر رہا جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس ملزمان سے ملی بھگت میں ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے تفتیشی افسر کو ہمراہ ریکارڈ اپنے آفس طلب کرکے سی پی او کو ہدائت کی کہ مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرکے مدعی کی داد رسی کی جائے دریں اثنا ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے اسسٹنٹ مقصود عالم کا تبادلہ ضلع اٹک سے بطور بلڈنگ انچارج ریجنل آفس راولپنڈی کر دیا ہے۔