نامعلوم لڑکی برساتی نالے میں گر گئی،ریسکیو1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بحریہ ٹائون فیز8 میں نامعلوم لڑکی برساتی نالے میں گر گئی ریسکیو1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں لیکن لڑکی کو تلاش نہ کیا جا سکا رات کا اندھیرا پھیلنے پر ریسکیو1122 نے اپنا آپریشن صبح تک کیلئے ملتوی کردیا ایک عینی شاہد نے ریسکیو1122 کو بتایا کہ لڑکی
خود برساتی نالے میں کودی تھی تھانہ روات پولیس بھی جائے حادثہ پہنچ گئی ریسکیو1122 نے بتایا کہ تلاش کیلئے آپریشن کے آغاز سے اختتام تک لڑکی کا کوئی وارث وہاں نہیں پہنچا تھا۔