چوہدری رحمت علی کی 67ویں برسی پر سیمینار یکم فروری کو ہوگا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان نیشنل موومنٹ کے زیراہتمام اور گرلز ڈگری کالج سکس روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے تعاون سے نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی 67ویں برسی کے حوالے سے یکم فروری کو صبح دس بجے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سکس روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں سیمینار ہوگا۔ جس میں تحریک پاکستان کیلئے چوہدری رحمت علی اور دیگر قومی زعماء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ سیمینار کی صدارت پاکستان نیشنل موومنٹ کے صدر ایم یوسف عزیز کریں گے۔ کالج کی پرنسپل محترمہ پروفیسر عالیہ سہیل تقریب کی مہمان خصوصی ہونگی۔