عوام کا خون چوسنے والوں کا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے: علیم خان
میلسی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کرپٹ سیاست کا ملک سے خاتمہ قریب ہے۔ اعلیٰ عدالتوں سے ایک بھائی کے نااہل ہونے کے بعد دوسرے بھائی کیخلاف بھی کرپشن کے کیس کھل چکے ہیں اور عوام کا خون چوسنے والوں کا جلد بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور میلسی کے ایم پی اے محمد جہانزیب خان کھچی اور عالمگیر خان کھچی سے لودھراں میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مقبولیت سے خائف تمام روایتی، سیاستی جماعتیں اور سیاستدان ان کی مخالفت میں کمربستہ ہو چکی ہیں اور پارلیمنٹ کیخلاف دیئے گئے بیان کیخلاف دن رات شد و مد سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے حالانکہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ممبران کو اپنے کردار و عمل کا بھی جائزہ لینا چاہیئے کہ انہوں نے ملک اور قوم کے مفاد میں کونسا قانون بنایا یا صرف ایک ہی خاندان کی کرپشن بچانے کیلئے پارلیمنٹ کو استعمال کیا گیا۔
علیم خان