ناقص صفائی، بغیر لائسنس کام کرنے پر ہوٹلز مالکان کو ایک لاکھ 80 ہزار جرمانہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی فوڈ برانچ عملے کی کارروائیاں ناقص(صفحہ6 بقیہ23) صفائی، بغیر لائسنس اور میڈیکل کے کام کرنے والوں ہوٹل مالکان کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے کئے گئے۔ پیر کو کاروائی کے دوران کینٹ کے علاقے صدر مولوی محمد حسین سٹریٹ میں نیو پاکیزہ ہوٹل کو 50,000/- ،لجپال ہوٹل کو50,000/-روپے, امین ہوٹل کو50,000/- ہزار اور ریلوے روڈ صدر گلستان ہوٹل کو 30,000/- اور جرمانہ کیا گیا ، علاوہ ازیں فوڈ برانچ کے عملے نے 18عدد کھانے پینے کے نمونہ جات حاصل کیے جن کو لیباٹری ٹیسٹ کیلئے لاہو ر پبلک اینا لسٹ لیبارٹری بھیجوادیا گیا ہے۔