نثار احمد نثارنظریاتی سکہ بند مسلم لیگی ، میرے والد سے ذاتی مراسم تھے، آصف سعید کرمانی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے مرکزی رہنماء وزیر اعظم کے مشیر آصف سعید کرمانی معروف سماجی رہنما ڈاکٹر جمال ناصر کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوںنے ان کے والد بزرگوار تحریک پاکستان کے دیرینہ کارکن ،مرد آہن خان عبدالقیوم خانؒ اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒکے معتمد ساتھی نثار احمدنثار کی وفات پر دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہدے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے-آصف سعید کرمانی نے کہا کہ نثار احمد نثارنظریاتی سکہ بند مسلم لیگی کارکن تھے جن کے ان کے والداحمد سعید کرمانی سے ذاتی مراسم تھے ۔انہوں نے نثار احمد نثار کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ مسلم لیگ کے ایک متحرک اور فعال ورکر تھے اور سیاسی نشیب و فراز کے باوجود ایک آبرومندانہ زندگی گذاری ،ان کی سیاسی و سماجی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کی جا سکے گا ، اس موقع پر ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر شرجیل میر،پروفیسرڈاکٹر ریاض احمد شیخ و دیگربھی موجود تھے ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پرآصف سعید کرمانی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میںان کے گھر تشریف لائے اور ان کے دکھ میں شریک ہوئے ۔آصف سعید کرمانی نے کہا کہ نثار احمد نثار نے تحریک جدوجہد آزادی اور مسلم لیگ کے ساتھ ساتھ وطن عزیز میں جمہوریت کی بقاء کیلئے کافی کام کیا ہے ۔دریں اثناء نثار احمد نثار کی وفات پر تعزیت کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی ،اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر،وزیر اطلاعات آزادکشمیر مشتاق منہاس، ملک حاکمین خان ، صدیق الفاروق ، غلام سرور خان ،ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات،بیرسٹر دانیال چوہدری،پیر مسعود الحق گیلانی گولڑہ شریف،مولانا فضل الرحمن خلیل، ڈاکٹر قاسم بھگیو،ڈاکٹر انعام الحق جاوید،وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمد عمر ، پروفیسر محمد شعیب شفیع، پرنسپل راول میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم شاہ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر خالد رندھاوا،ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر شہزاد احمد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر طارق خان نیازی ،ڈاکٹرحنیف، ایم ایس بے نظیر بھٹوہسپتال ڈاکٹر ارشد علی صابر،آر آئی سی کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل کالج ڈاکٹر جاوید ملک ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر ارشد رانا، نوری ہسپتال کے ڈاکٹر فہیم ،پروفیسر مصدق خان، پروفیسرڈاکٹر جہانگیر سرور، پروفیسر اسلم چوہدری، پروفیسر شگفتہ سیال ، پروفیسررضوانہ چوہدری ،پروفیسر مطیع اللہ خان ،پروفیسر مبشر اے ملک ،پروفیسر نعیم ضیاء ،فیملی فزیشن ڈاکٹر منظور احمد یسریٰ میڈیکل کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر سلطان ،اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پروفیسر خرم ،ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان، ڈاکٹرمہدی راجہ،ڈاکٹر شہزاد منظور ، شیخ ارسلان شیخ ،امیرالدین ، حاجی پرویز خان، مسعود ملک ، و دیگرنے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم نثار احمد نثار کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے اور ان کی تحریک پاکستان اور مسلم لیگ کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔