ڈی سی آفس مظفر گڑھ کی اسلحہ برانچ اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کا آئی ٹی سسٹم خراب، شہریوں کو مشکلات
مظفر گڑھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر آفس مظفر گڑھ کی اسلحہ برانچ کا نیٹ اور آئی ٹی سسٹم گزشتہ چاروز سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری طرف لینڈ ریکارڈ سنٹر مظفر گڑھ کا نیٹ اور آئی ٹی سسٹم گزشتہ ایک ہفتہ سے خراب چلا آ رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے انتقلات وغیرہ اور دیگر ریونیو معملات ٹھپ پڑے ہیں۔ لنک ڈاﺅن دونوں برانچوں کا درست نہیں ہو سکا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے نوٹس لے کر فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ٹی سسٹم خراب