سروسز ہسپتال کی چیف اور 24 دیگر نرسوں کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ، حسن کارکردگی ایوارڈ
لاہور( کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے سروسز ہسپتال میںنرسنگ سٹاف کے مریضوں کی بہتر نگہداشت کرنے، طبی ریکارڈ مکمل رکھنے ، وارڈز کی بہتر مینجمنٹ، انفیکشن کنٹرول او رلواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے پر چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ثمینہ یاسمین کو حسن کارکردگی کا ایوارڈ دینے کے علاوہ 24 نرسوں کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تعریفی سرٹیفیکٹس نرسوں کے کیرئیرمیں ترقی اور کامیابی کا زینہ ثابت ہوں گے۔