نقیب اور انتظار کی ہلا کت ، ذمہ داروں کے خلاف کا ر روائی کی جا ئے ، گورنر سندھ
کراچی ( وقائع نگار ) گورنر سندھ محمد زبیر سے انسپکٹر جنر ل پو لیس سندھ اے ڈی خوا جہ نے گورنر ہا ئو س میں ملا قات کی ۔ ملا قات کے دوران صو بہ میںامن و اما ن کی مجمو عی صو رتحال ، حا لیہ دو اہم واقعات کے تنا ظر میںعوام میں پائی جا نے والی بے چینی اور دیگر امور تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے انتظار احمد اور نقیب اللہ کی ہلا کت کے واقعات اور ان کے با عث پیدا ہو نے والی صو رتحا ل پر اظہار تشو یش کر تے ہو ئے ان کی مکمل غیر جا نبدارانہ انکو ائری کر کے حقائق کا پتہ لگانے کی ہدایت کی ۔انہو ں نے مزید ہدایت کی کہ ان واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قا نو ن کے مطابق جلد از جلد کا ر روائی عمل میںلائی جائے تا کہ متا ثرہ افراد کے لواحقین کو انصاف مل سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس عوام کے جا ن و ما ل کی محا فظ ہے ۔آئی جی سندھ نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ ان دوونوں واقعات کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جا رہی ہے اور ان کے ذمہ داروں کے خلاف کا روائی کی جائے گی ۔