لاہور لیڈز یونیورسٹی کے فائونڈیشن ڈے کی تقریبات جاری
لاہور(پ ر) کمرشل کی بجائے یونیورسٹی کو فلاحی ادارے کے طور پر چلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔تاکہ غریب طبقے کی بھر پور نمائندگی ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلرلاہور لیڈز یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد رفیق بلوچ نے لاہور لیڈز یونیورسٹی کی آٹھویں سالگرہ کی کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین لیڈز یونیورسٹی میاں عبدالغفور وٹو نے کی۔ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ نے مزید کہا کہ ہم مارکیٹ ضروریات کے مطابق ڈگریاں جاری کرتے ہیں تاکہ طلبا و طالبات با عزت روزگار کما کر ملکی ترقی میں حصہ بھی ڈال سکیں۔ صدر لیڈزیونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو نے کہا کہ ہمارا مقصد ترجیحی بنیادوں پر تعلیم کا فروغ ہے۔ یونیورسٹی کی آٹھویں سالگرہ تقریب کا آغاز کماہاں روڈ مین کیمپس میں کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر باسط،انجیئر حیدر علی خان، فیض الحسن باری، ڈاکٹر طارق عزیز،ڈاکٹر مجاہد منصوری، ڈاکٹر اشہد احمد، ڈاکٹر عزیز حیدر، ایڈوکیٹ محمد یونس، ڈاکٹر منظر عباس،ڈاکٹر ندیم پیرزادہ، ڈاکٹر محمود اظہر، تنویر عباس تابش او ر ایڈمن محمد عابد، ابوتراب، محمد عامر سمیت تمام شعبہ جات کے ڈین،اور صدور نے شرکت کی۔