لیگی حکومت غریب عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوچکی، ملک نوشیر لنگڑیال
وہاڑی(نامہ نگار)پا کستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر و سابق ایم پی اے ملک نو شیر خان لنگڑیال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے میں نا کام ہوچکی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی گڈ گورننس صرف دعوﺅں تک محدود ہو گئی ہے سا نحہ قصور کو دو ہفتے گزر گئے ہیں مگر (ن) لیگی حکومت اصل ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلز پارٹی کے عہدیداران وجملہ ممبران کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر راﺅ ساجد محمود ، اشفاق بلو چ بلوچ ، حاجی توفیق احمد ، ریا ض بھدرو، چودھری نذیر احمد گجر ، راﺅ شاہد، رانا غلام مرتضیٰ، ساگرگل ودیگر بھی موجود تھے۔
ملک نوشیر لنگڑیال