تھائی لینڈ: مارکیٹ میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک، 22 زخمی
بنکاک (اے پی پی)جنوبی تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں موٹر سائیکل بم دھماکہ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹرنیشنل سکیورٹی آپریشنز کمانڈ کے ترجمان پیرموٹ پروم نے کہا ہے کہ یہ واقعہ شورش زدہ صوبہ یالا میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم دہشت گردوں نے موٹر سائیکل میں بم نصب کر کے اسے مارکیٹ میں کھڑا کردیا ،دھماکہ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور22 زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فوری طور پرکسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اے ایف پی کے مطابق دھماکے سے مارکیٹ میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ موٹرسائیکل کے پرخچے اڑ گئے جس کے ٹکڑے گردونواح کی عمارتوں کو لگے‘ دو برسوں میں بالا میں بڑا حملہ ہے