سٹی ٹریفک پولیس کا شو مارکیٹ کا دورہ آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے
لاہور (پ ر) سٹی ٹریفک پولیس کے افسران نے عوام دوست ہونے کا ثبوت دے دیا۔ایس پی سٹی آصف صدیق نے شومارکیٹ کادورہ کیاتو دکانداروں نے سٹی ٹریفک پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر صدر شومارکیٹ حافظ عطاء الرحمن و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے دکانداروں میں آگاہی پمفلٹس کے ساتھ ساتھ پھول اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ایس پی سٹی آصف صدیق نے کہا کہ دوکاندار اپنی دوکانوں کی حدود میں مصنوعات کے سٹالز لگا کر شہریوں کیلئے آسانی پید ا کریں۔