ہائیکورٹ : ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر سیکرٹری زراعت ذاتی حیثیت میں طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ زراعت کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر سیکرٹری زراعت کو ذاتی حثیت میں طلب کر لیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے فدا حسین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عدم عملدرآمد کو چیلنج کیا گیا. درخواست گزاروں کے مطابق طویل عرصے سے محکمے میں کام کرنے کے باجود انہیں مستقل نہیں کیا گیا جس پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا. درخواست گزاروں نے بتایا کہ عدالت نے سیکرٹری زراعت کو درخواست پر فیصلہ کا حکم دیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔