فیروز والہ: چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی و زیورات سے محروم
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی دھونی کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار سوار عرفان شبیر اس کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو نقدی زیورات چھین کر فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے سٹور میں داخل ہوکر اس کے مالک شاہد کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر لوٹ لیا ڈاکو تقریباً 55 ہزار روپے کی رقم دیگر سامان لوٹ کر لے گئے نامعلوم چوروں نے دو گھروں میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ڈاکوؤں نے اقبال کے گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بناکر ڈاکو نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔