فیروز والہ: مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک، 8 زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے حادثات میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی قلعہ ستار شاہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں نوجوان علیم احمد ہلاک اس کا ساتھی آصف شدید زخمی ہوگیا۔ جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرادیا۔ خان پور نہر کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے راہگیر مقبول احمد کو روند ڈالا جو موقع پر ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور کار سمیت فرار ہوگیا۔ جی ٹی روڈ پر کھوڑی کے قریب کار اور ویگن اور بس کے درمیان تصادم میں سات افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرادیا۔