عدالت عالیہ ادارے کے ملازمین کی ماں ہے: چیف جسٹس ہائیکورٹ
لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ ادارے کے ملازمین کی ماں ہے۔قاصدوں کا فرض ہے کہ وہ ادارے کی خدمت کریں وہ گزشتہ روز قاصدوں میں موٹرسائیکلوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل قاصدوں کی دیرینہ خواھش تھی - انیوں نے کہا کہ قاصدوں کی ڈیوٹی میں شامل ھے کہ وہ ججز کی پیشی اور اھم فائلیں ان کے گھر پہنچائیں۔ اس طرح ججز کو ان کے فرائض کی انجام دھی میں آسانی ھوتی ھے۔ انہوں نے کہا کہ قاصدوں میں 117 موٹرسائیکل تقسیم کیے جا ر ہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یاد رہے کہ اس فائل کے نکلوانے میں انکے قاصد فر خ کا بھی حصہ ہے جو انہیں یاد کرواتا تھا کہ قاصدوں کی یہ فائل ابھی نکلنی ھے۔ انہوں نے کہا کہ اب قاصدوں کا فرض ھے کہ ایمانداری سے ادارے کی خد مت کریں چونکہ یہ دارہ انکی ماں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امانت میں خیانت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سائل سے ھنسں کر ملیں اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزد چیف جسٹس لاھور ھائی کورٹ جسٹس یاور علی نے کہا کہ سٹاف کو قانون کے دائرے میں جتنی سہولیات دی جاسکتی ہے دی جانی چاہئے۔