ٹھیکیدار کو سکیورٹی آلات کی فراہمی کے واجبات روکنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ٹھیکیدار سکیورٹی آلات کی فراہمی کے واجبات روکنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ سول ڈیفنس کے ٹھیکیدار عبداللہ نعیم نے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سول ڈیفنس ملتان کو 2 کروڑ 20 لاکھ کے سکیورٹی آلات فراہم کئے اور محکمے نے تحریری طور پر سامان کی وصولی کی اور رسید بھی بھی لیکن سامان وصول کرنے کے باوجود محکمہ سول ڈیفنس واجبات کی ادائیگی نہیں کر رہا درخواست میں استدعا کلی گئی ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس اور محکمہ داخلہ پنجاب کو واجبات ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔