ننکانہ کو ضلع بنے 12 سال گزر گئے‘ ڈسٹرکٹ جیل قائم نہ ہو سکی‘ حکام سے قیام کا مطالبہ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ننکانہ صاحب کو ضلع کا درجہ ملے تو 12سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر تاحال ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ جیل کا قیام عمل میں نہیںلایا گیا ہے جس کے باعث ضلع ننکانہ صاحب کے قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں رکھا جاتا ہے اور تاریخ پیشی بھگتنے کے لئے روزانہ سینکڑوں قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ سے ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب لایا اور واپس لیجایا جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف حکومتی خزانے کو سالانہ لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے ہیں بلکہ اس دوران متعدد خطرناک قیدی پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوچکے ہیں۔ قیدیوں کے لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ جیل کا قیام عمل میں لاکر ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔