صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس، انفلونزا کی صورتحال کا جائزہ
لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں لاہور، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسمی زکام H1N1انفلئیونزا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر اختر رشید کا کہنا تھا کہ H1N1انفلیونزا دنیا بھر کے ملکوں میں پایا جاتا ہے اور ہر سال تقریباً پچاس لاکھ مریض رپورٹ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر اختر رشید نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں فلیو کے کیسز میں معمولی کمی ہوئی اوربہاول وکٹوریہ ہسپتال میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔