امیر بیگم ویلفیئر کی جانب سے عمرہ کیلئے منتخب 20 افراد حجاز مقدس روانہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 20 مستحقین پر مشتمل بہن بھائیوں کا قافلہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے گزشتہ روز روانہ ہوگیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کی چیئرپرسن روبینہ شاہین وٹو نے کہا کہ ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے نیکی اور بھلائی کے کام جاری رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ اس پروگرام کے تحت روانہ ہونے والا ساتواں قافلہ ہے اور اب تک ٹرسٹ کی طرف سے 75 مستحق افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔