شریف برادران کی جرات نے کارکنوں کو نیا حوصلہ دیا: ملکہ ریاست
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ شریف برادران کو جرات اور استقامت سے کارکنوں کو نیا حوصلہ ملا ہے ہماری قیادت احتساب سے خوفزدہ نہیں پاکستان کو ترقی اور استحکام کے راستے پر ڈالنا جرم ہے تو مسلم لیگ ن پر جرم ہزار بار کریگی آج ملک میں اور بیرون ملک شہباز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے وژن کی مثال دی جاتی ہے پنجاب کی ترقی اور وزیراعلیٰ کی عوام کی خدمت سے کٹمنٹ نے صوبے کو ایک نئی منزل دی ہے پنجاب سپیڈ کی چین میں اعتراف پورے ملک کیلئے اعزاز ہے مخالفین الزام تراشی کی بجائے ہماری قیادت کی ترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں میں مقابلہ کریں۔