نوازشریف ان کے حواری کرپشن چھپانے کیلئے ریاستی اداروں سے محاذآرائی پر کمربستہ ہیں: خالد محمود
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ قوم کو اندرونی اور بیرونی محازوں پرخطرات میں دھکیل کر میاں نواز شریف نے شیخ مجیب الرحمان کی پالیسیوں کو تازہ کر دیا ہے۔ نواز شریف اور اُن کے حواری اربوں کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے ریاستی اداروں سے محاز آرائی پر کمر بستہ ہیں۔