مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے چینی سفیر یا¶ جنگ کی ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور پاک چین معاشی راہداری کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ مشیر سلامتی نے کہا کہ پاکستان ا ور چین کے تعلقات کی نوعیت خاص ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت کو پاکستان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور قومی امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مزید مستحکم ہو گا۔چینی سفیر نے کہا کہ معاشی راہداری منصوبہ سے خطہ میں روابط اور امن مستحکم ہوں گے۔ مشیر سلامتی نے کہا کہ ہر پاکستانی معاشی راہداری منصوبہ کیلئے پرعزم ہے۔مشیر سلامتی نے انہیں افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ناصر جنجوعہ