گنا خریداری بحران: مسابقتی کمشن کا جمعرات کو عوامی سماعت کا اعلان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسابقتی کمشن نے چینی کے شعبے میں جمعرات 25 جنوری کو عوامی سماعت کا اعلان کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق عوامی سماعت میں گنے کی خریداری سے متعلق بحران پر بحث ہوگی۔ سماعت میں کسان، شوگر مل مالکان، تاجر اور صنعت سے متعلقہ افراد رائے دیں گے۔ مسابقتی کمشن تمام سٹیک ہولڈرز کو سننے کے بعد اپنی رائے دے گا۔