مولانا حسین اعوان پروانہ شمع رسالتؐ، پاسبان ختم نبوت تھے: علماء
لاہور (پ ر) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے زیراہتمام ممتاز عالم دین مولانا حسین احمد اعوان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ لاہور میں علامہ شعیب الرحمن کی صدارت میں ہوا جس میں علامہ محمد ممتاز اعوان، ڈاکٹر فرید احمد پراچ، مولانا محمد امجد خان، علامہ زبیر احمد ظہیر، پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مولانا عاصم مخدوم و دیگر علماء نے شرکت کی اور ممتاز عالم دین مولانا حسین احمد اعوان کی نصف صدی پر محیط دینی خدمات کو زبردست سراہا اور کہا کہ مولانا حسین اعوان پروانہ شمع رسالتؐ اور پاسبان ختم نبوت تھے۔