امریکی سفارتخانے کا رویہ ناقابل برداشت تھا‘ سینیٹر حمداللہ نے سفارتکار کی طرف سے ملاقات کی درخواست پر معذرت کرلی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر حافظ حمداللہ نے امریکی سفارتکار پولیٹیکل افسر گراہم فورسٹ کی طرف سے ملاقات کی درخواست پر معذرت کرلی۔ سینیٹر حافظ حمداللہ نے امریکی سفارتکار پولیٹیکل افسر گراہم فورسٹ کو خط لکھا‘ مجھ سمیت ایوان بالا کے کئی ارکان کو امریکہ کا ویزا نہیں دیا گیا تھا۔ امریکی سفارتخانے کی انتظامیہ کا رویہ تضحیک آمیز‘ ناقابل برداشت تھا۔ چیئرمین سینٹ کی رولنگ کے مطابق امریکی وفود کو سینٹ میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔ ایوان بالا کا کوئی شخص امریکہ کا دورہ نہیں کرے گا۔ پہلے امریکہ کو اس سلسلے میں معذرت کرنا ہوگی۔