پاکستان کےساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون اہمیت کا حامل ہے: آسٹریلوی ہائی کمشنر
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)بہاءالدےن زکرےا ےونےورسٹی ملتان کے سےنئرفار انٹرنےشنل سٹڈےز کے زےر اہتمام سےمےنار منعقد کےا گےا جس کی صدارت شعبہ پولےٹےکل سائنسز کے چےئرمےن ڈاکٹر مقرب اکبر نے کی۔ سےمےنار کے آغاز مےں آسٹرےلےا کی ہائی کمشنر مسز مارگرےٹ ایڈمس نے آسٹرےلےا اور پاکستان کے تعلقات کی تارےخی اہمےت کو اجاگر کےا اور دونوں ملکوں کے مابےن مشترکہ مفادات کی اہمےت کے پےش نظر باہمی دلچسپی کے امور پر روشنی ڈالی گئی۔ دونوں ملکوں کے مابےن تعاون کو فروغ دےنے کے لےے تعلےم،زراعت ، لائےوسٹاک، ثقافت کے فروغ اور خواتےن کی ترقی جےسے شعبوں مےں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کےا گےا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی معےشت مےں زراعت کا اہم کردار ہے اور اس اہمےت کے پےش نظر زراعت کے شعبے مےں دونوں ملکوں کا تعاون انتہائی اہمےت کا حامل ہے۔ مزےد برآں انہوں نے تعلےم کے شعبے مےں آسٹرےلوی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلباءکے لےے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر دےے جانے والے سکالرشپ پروگرام کا ذکر بھی کےا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹرےلےا ایک کثےرالثقافتی ملک ہے اور پاکستان اور آسٹرےلےا کے درمےان ثقافتی وفود کے تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دےنے مےں نماےاں کردار ادا کر سکتے ہےں۔ ایک سوال کا جواب دےتے ہوئے مسز مارگرےٹ ایڈمسن نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی مےں خوا تےن کا کردار بہت اہم ہے اور ان کو شامل کےے بغےر ترقی کے اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے اور اس سلسلے مےں پاکستان کو آسٹرےلےا کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر