رواں سال پاکستان کی شرح نمو میں بہتری آئے گی: آئی ایم ایف
ڈیووس (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف کے ایم ڈی کرسٹائن لیگارڈ نے ڈیووس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ رواں مالی سال 2018-19 کے دوران پاکستان کی شرح نمو میں بہتری آئے گی۔ اگست 2017ء اور جنوری 2018ء کے دوران تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبر تک تیل کی قیمتیں 54 ڈالر فی بیرل پر آسکتی ہیں۔ اگلے چار سے پانچ سال تک عالمی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ شرح نمو میں بہتری کی وجہ دنیا کی معیشتوں میں بہتری ہے۔