واٹر کمشن کا دورہ، پھلیلی نہر سے مردہ جانور برآمد، 7 روز میں صفائی کا حکم
جامشورو (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ واٹر کمشن جسٹس امیر ہانی مسلم جامشورو پلانٹ پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سربراہ واٹر کمشن نے پھلیلی نہر میں مردہ جانور اور کچرا دیکھا تو میونسپل کمشنر سے سوال کیا کہ یہ پانی آپ پی سکتے ہیں جسٹس امیر ہانی مسلم نے سات روز میں گند صاف کرانے کا حکم دیدیا۔
واٹر کمشن دورہ