بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ کیلئے روانہ ہو گئے۔ بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم کے مختلف سیشنز سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو 24جنوری کو انتہاپسندی‘ من گھڑت خبریں اور حقیقی سیاست کے عنوان سے خطاب کریں گے۔