لاہور: 35 سالہ شخص نے مالی حالات سے تنگ آکر گولی مار کر خودکشی کر لی
لاہور (نامہ نگار) راوی روڈ کے علاقہ میں 35 سالہ شخص نے مبینہ طورپر کمزور مالی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے رہائشی 35 سالہ عظیم نے خراب مالی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پستول سے اپنی کنپٹی پر گولی مار لی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔