ایف بی آر نے کسٹم گروپ گریڈ 20 کے 28 افسروں کا تبادلہ کر دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے کسٹمز گروپ کے گریڈ 20 کے 28 افسروں کو تبدیل کر کے ان کی نئی تعیناتی کی ہے۔ گریڈ 20 کے تبدیل ہونے والے افسروں میں نعیم اعجاز قریشی کو ڈی جی انفورسمنٹ اسلام آباد ڈاکٹر امجد مجتبیٰ میمن کو ڈی جی ان پٹ کراچی‘ واصف علی میمن ڈی جی پوسٹ کلیئرنس اسلام آباد‘ آغا شہید مجید کو ڈی جی ٹریسنگ کراچی‘ ارسلان سبکتگین کو کلیکٹر ایڈ جوڈیکشن اسلام آباد‘ مکرم جان انصاری کو ڈی جی اصلاحات لاہور‘ ڈاکٹر آصف جاہ کلیکٹر ایم سی سی فیصل آباد‘ عبدالباسط چودھری کو چیف ایف بی آر اسلام آباد‘ ڈاکٹر ذوالفقار علی چودھری کو کلیکٹر ایم سی سی اسلام آباد‘ گل رحمان کو چیف ایف آر اسلام آباد احمد رضا خان کو کلیکٹر ایڈ جوڈیکشن لاہور‘ ڈاکٹر سیف الدین جونیجو کلیکٹر ایم سی سی گوادر‘ ڈاکٹر ثمینہ تسلیم زہرا چیف ایف بی آر اسلام آباد‘ سید حامد علی کو چیف ایف بی آر اسلام آباد‘ محمد صادق کو ڈائریکٹر آئی پی آر لاہور‘ شہناز مقبول کو ڈائریکٹر رسک مینجمنٹ کراچی‘ محمد علی رضا کو چیف ایف بی آر اسلام آباد‘ محمد علی رضا کو چیف آر اینڈ اے اسلام آباد‘ محمد سعید خان کو کلیکٹر ایم سی سی پشاور‘ ارشد جواد کو کلیکٹر ایم سی سی اپریذمنٹ کراچی‘ چودھری محمد جاوید کو ایم سی سی پورٹ قاسم کراچی‘ فیاض انور کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس ایف بی آر‘ سعید اکرم کو کلیکٹر ایم سی سی اپریذمنٹ کراچی‘ فیروز عالم جان کو کلیکٹر ایم سی سی گلگت و بلتستان‘ عرفان جاوید کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس پشاور‘ عنبرین احمد تارڑ کو کلیکٹر ایم سی سی ملتان تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 19 کے 4 افسر تبدیل ہوئے جن میں محمد اکرم چودھری‘ ڈاکٹر اختر حسین‘ زیبا اظہر اور محمد صادق شامل ہیں۔
افسر تبادلہ