اولیاءکے مزارات اﷲ تک رسائی اور قربت رسول کا وسیلہ ہیں : شہباز جمالی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) بزرگان دین کے مزارات ذات خدا تک رسائی اور قربت رسول کا وسیلہ اور ذریہ ہیں ان آستانوں سے محبت اور اخوت کے چشمے پھوٹ رہے ہیں حضرت خواجہ حافظ جمال اﷲ ملتانیؒ نے لوگوں کو تلوار کے زور پر نہیں پیار اور محبت سے کلمہ پڑھایا تمام عمر خدمت اسلام کرتے عمر گزاری ان خیالات کا اظہار درگاہ حضرت حافظ جمال اﷲ ملتانی کے سجادہ نشین محمد شہباز حسین جمالی اور درگاہ کے خطیب علامہ صاحبزادہ حفیظ اﷲ مہروی نے سالانہ عرس مبارک کے دوسرے روز کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خواجہ غلام محی الدین فخری‘ خواجہ محمد شعیب مہاری‘ خواجہ غلام اﷲ بخش‘ گل محمد جمالی‘ جاوید ارشد جمالی‘ محمد سعید جمالی‘ شعیب حسین‘ شاہ زیب حسین و دیگر شریک تھے۔
شہباز جمالی