جعلی عطائی سنٹروں پرسادہ لوح عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا غیر قانونی کاروبار ایک وسیع نیٹ ورک کی شکل اختیار کر چکا
ساہوکا (نامہ نگار) ساہوکا ،فتح شاہ ،جملیرا اڈا اور گردونواح کے علاقوں میں کوالیفائیڈ سٹاف کے بغیر ڈلیوری آپریشن اور بغیر لائیسنس میڈیکل سٹوروں نے عوام کی زندگیاں داﺅ پر لگا دیںہیںان علاقوں میں ایم بی بی ایس ڈاکٹروں،لیڈی ڈاکٹروں اور کوالیفائیڈ سٹاف کی سہولت کے بڑے بڑے بورڈ لگا کر جعلی عطائی سنٹروں پرسادہ لوح عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا غیر قانونی کاروبار ایک وسیع نیٹ ورک کی شکل اختیار کر چکا ہے محکمہ صحت کے ذمہ دار افسران اپنے ذاتی لالچ کو سامنے رکھ کر اس غیر قانونی دھندے سے مکمل چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیںبلا لائیسنس میڈیکل سٹوروں پرنشہ آور انجیکشنوں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات کی فروخت کے ذریعے شہریوں میں موت بانٹی جا رہی ہے جبکہ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرگ انسپکٹر مبینہ طور پر ان مالکان سے 3ہزار روپے ماہانہ منتھلی وصول کر رہا ہے جس میں سی ای او ہیلتھ کا حصہ بھی شامل ہے عوام وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے اور بلالائیسنس میڈیکل سٹوروں اور عطائیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
عطائی