جھوک کشتی میلہ شجاع آباد کے سانول جکھڑ نے جیت لیا
مظفرگڑھ(نامہ نگار)جھوک کشتی میلے میں شجاع آباد کے سانول جکھڑ نے سخت مقابلے کے بعد کہروڑپکا کے اللہ ڈتہ کو ہرادیا ۔تفصیلات کیمطابق دربار پیر محب جہانیاں کے قریب روایتی دیسی کشتی کے مقابلے منعقد ہوئے مہمان خصوصی عوامی راج پارٹی کے رہنماءچوہدری عامر کرامت اور چیئرمین یونین کونسل اجمل کالرو تھے سب سے بڑا جوڑشجاعباد کے رہائشی سانول جکھڑ پہلوان اور کہروڑپکا کے اللہ ڈتہ پہلوان کے درمیان پڑا ،جس میں سخت مقابلے کے بعد سانول پہلوان نے اللہ ڈتہ پہلوان کو چاروں شانے چت کردیا ۔دوسرے مقابلے میں مظفرگڑھ کے بابر پہلوان نے بہاولپور کے حسن علی پہلوان کو شکست دی ۔تیسرے مقابلے میں تونسہ شریف کے جمعہ پہلوان نے بہاولپور کے اعجاز پہلوان کو کمرکے بل گراکر ہرادیا۔چوتھے مقابلے میں عباس ڈاہا نے سرفرازگاڈی کو ہرادیا جبکہ آخری مقابلے میں کوٹ ادو کے امجد پرہاڑ نے خانگڑھ کے خالد کھوکھر کو چاروں شانے چت کردیا ۔