رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کشمیریوں کو انکی خواہشات کے مطابق حق خودارادایت ملنا چاہئے۔ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے سعودی عرب اور رابطہ عالم اسلامی انکے ساتھ ہے۔وہ اسلام آباد میں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو طاقت کے زور پر کچل رہا ہے۔ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ خطہ ہے ۔عالمی برادری کو اس خطے کے لوگوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینا ہوگا۔ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے گو انڈیا گو بیک ،یہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔ اس کو عملی شکل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کر کے ہی مل سکتی ہے، جس پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بھی زور دیا۔ پاکستان ان قراردادوں پر عمل کے لئے ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے مگر اقوامِ متحدہ کی مصلحتوں اور عالمی طاقتوں کی جانبدارانہ پالیسیوں سے قراردادوں پر عملدرآمد ممکن نہیں ہو پارہا۔ مسئلہ کشمیر کے ساتھ مسئلہ فلسطین بھی اتنی ہی مدت سے اور ایسی ہی وجوہات کی بنا پر لاینحل چلا آرہا ہے۔ دنیا میں مسلم ممالک کی تعداد ساٹھ کے قریب ہے جو او آئی سی کے ارکان ہیں۔ مسلم ممالک کی یہ تنظیم سعودی عرب کے زیراثر ہے۔ عالمی پالیسی سازی اور عالمی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے کے لئے ایک بہترین فورم ہے۔ مسلم ممالک کے اختلاف و تنازعات طے کرا کے او آئی سی کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، جس کے بعد امہ کے مسائل مسائل بشمول مسئلہ کشمیر و مسئلہ فلسطین کے حل کی طرف پیشرفت میں آسانی رہے گی۔ آپسی انتشار کے باعث مسلم امہ شدید نقصان سے دوچار ہے۔ اب اتحاد سب سے بڑا تقاضہ ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کا کردار اہم ترین ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38