چین : 3 سورجوں کے انوکھے نظارے، دیکھنے والے حیران
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں3 سورجوں کے انوکھے نظارے نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ چین میں کیمرے کی آنکھ نے ایک ایسا دلفریب منظر نظربند کرلیا ہے، جس میں بادلوں کے جھر مٹ میں سے آسمان پر 3 سورج قوسِ قزاح ساتھ دکھائی دئیے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی سورج بادلوں کے درمیان سے سر نکالے باہر آیا تو دائیں اور بائیں جانب بھی اس کا عکس ا±بھر آیا۔