35 گھنٹے کا سفر‘ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی‘ بلاول بھٹی بھی روانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )قومی کرکٹ ٹیم پینتیس گھنٹے کے طویل سفرکے بعدنیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔ ہیڈ کوچ وقاریونس نے برسبین میں ٹیم کوجوائن کیاجس کے بعد ٹیم براستہ آکلینڈ کرائسٹ چرچ پہنچی۔ طویل سفرکے باعث کرکٹرزآج آرام کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریزکی تیاری کا آغازکل سے کیا جائے گا۔گرین شرٹس نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچزسے قبل پچیس اورستائیس جنوری کودوسائیڈ میچزکھیلیں گے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچزاکتیس جنوری اورتین فروری کوکھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے چارفروری کوسڈنی پہنچے گی جہاں وہ بنگلہ دیش اورانگلینڈ کیخلاف دووارم اپ میچزبھی کھیلے گی۔ انجرڈ فاسٹ باو¿لر جنید خان کی جگہ کیویز کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے آل راونڈربلاول بھٹی بھی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔سلیکٹرز نے کپتان اورہیڈ کوچ سے مشاورت کے بعد ان کی جگہ فاسٹ باو¿لر بلاول بھٹی کو سکواڈ میں شامل کیا تھا وہ قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہوئے ہیں۔اگر جنید خان فٹ ہوگئے تو وہ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔