ورلڈ کپ کیلئے فٹ نہیں اس لئے انکار کردیا: سعید اجمل
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستانی باﺅلر سعید اجمل نے کہا ہے کہ میں نے خود کو ورلڈ کپ کیلئے فٹ نہیں سمجھا اس کیلئے ٹیم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے باﺅلنگ ایکشن پر پابندی کا سامنا کرنے والے پاکستانی سپن باﺅلر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں آج کل اپنے باﺅلنگ ایکشن کو درست بنانے کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔ میں نے اپنے باﺅلنگ ایکشن کو بھی تبدیل کیا ہے جبکہ سخت محنت سے ایک نئی ورائٹی بھی ایجاد کی ہے۔ امید ہے اپنا ٹیسٹ کلیر کر لوں گا۔ باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے بھارت روانگی سے قبل سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو کرکٹ ورلڈ کپ 2015ءکیلئے فٹ نہیں سمجھا اس لئے ٹیم میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا۔ ٹیم میں دوبارہ فرنٹ لائن باﺅلر بن کر واپس آنا چاہتا ہوں۔ باﺅلنگ ایکشن میں پانچ ڈیلوریز کا ٹیسٹ دوں گا۔ کوئی ایک ڈیلوری ناکام ہوئی تو اسی ورائٹی پر پابندی لگے گی۔