کور کمانڈر سدرن کمانڈ کی افغان ہم منصب سے ملاقات، سرحدی سکیورٹی بہتر بنانے پر اتفاق
راولپنڈی(آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) کورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے افغانستان کا دورہ کیا اور افغان ہم منصب سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں سرحدی علاقوں کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ پاک افغان سکیورٹی کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا۔ بارڈر سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے نئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اٹھارہ جنوری کو کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے بھی پشاور کا دورہ کیا تھا۔ عسکری حکام کے حالیہ دورے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے ہیں۔ عسکری رہنمائوں کے دوروں سے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوگا۔