3 ماہ میں رہائشی علاقوں سے تجارتی سرگرمیاں ختم کی جائیں:اسلام آباد ہائیکورٹ

23 جنوری 2015

اسلام آباد (صباح نےوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو وفاقی دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں 3 ماہ میں ختم کرانے کا حکم دیا ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کمرشل سرگرمیوں سے متعلق سی ڈی اے بائی لاز کیخلاف دائر 23 درخواستیں خارج کرتے ہوئے 19 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے سی ڈی اے کو رہائشی علاقوں میں قائم گیسٹ ہاوسز، ریستوران، تعلیمی ادارے، ٹی وی چینلز اور سرکاری محکموں کے دفاتر، پرائیویٹ کلینکس، بیوٹی پارلرز، ڈسپلے سنٹرز اور شورومز کے خلاف 3 ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
تجارتی سرگرمیاں