منیلا: پاکستان اور فلپائن کے درمیان پالیسی امور پر مشاورت کا دوسرا دور
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور فلپائن کے درمیان پالیسی امور پر مشاورت کا دور گزشتہ روز منیلا میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے خارجہ سیکرٹری اعزاز چودھری نے اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں پر غور کیا گیا اور اس اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ تجارت، ثقافت اور تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا دونوں ملک تجارت، معیشت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ایٹمی توانائی سمیت متعدد دیگر شعبوں میں مل کر کام کریں گے اور دونوں ملکوں کے نجی شعبہ کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
پاکستان/ فلپائن