3 افسروں کے تبادلے اور تقرر

23 جنوری 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر ) پنجاب حکومت نے 3افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق فضل عباس ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر کی 120دن کی رخصت پر منظور کر لی گئی وہ واپسی پر ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کریں گے طاہر رضا ہمدانی ایڈیشنل سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر لگایا گیا۔ تقرری کے منتظر راجہ خرم شہزاد عمر کو ایڈیشنل سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز لگایا گیا۔