بجلی، پٹرول اور گیس بحران کیخلاف کئی اضلاع میں تحریک انصاف کے مظاہرے
لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے زیراہتمام بہاولنگر ،ہارون آباد، خانیوال ، ننکانہ، پاکپتن، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بجلی ، گیس اور پٹرول کے بدترین بحران کے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،جبکہ آج بھی صوبے کے مختلف اضلاع میں گجرات ، منڈی بہاﺅالدین سمیت دیگر اضلاع میں بجلی ، گیس اور پٹرول بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیںگے۔