پولیس تھانہ کوٹ لکھپت کی غیرقانونی تحویل سے 80سالہ معمر شخص بازیاب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے بیلف نے تھانہ کوٹ لکھپت کی غیر قانونی تحویل سے80سالہ بزرگ کو بازیاب کروالیا۔ درخواست گزار محمد نثار کے وکیل آفتاب باجوہ نے موقف اختیار کیاکہ تھانہ کوٹ لکھپ پولیس نے تھانہ میں ہی نجی ٹارچر سیل قائم کیا ہوا ہے اوراس ٹارچر سیل میں 2جنوری سے 80سالہ بزرگ کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ بیلف کے ذریعے محمد طفیل کو بازیاب کروایاجائے۔