لاہور ہائیکورٹ میں غیر قانونی سموں کی فروخت پر پابندی کیلئے درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار) لاہور ہائیکورٹ میں غیر قانونی سموں کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کرنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار کاشف نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی سی ایل پابندی عائد کرنے میں ناکام ہوچکی ہے عدالت احکامات صادر کرے۔