4 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

23 جنوری 2015
4 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجانب مشتاق احمد سکھیرا نے 4 ڈی ایس پیز کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد منیر بند ایس ڈی پی او صدر میانوالی، منیر حسین ڈی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی فائیو لاہور، محمد اکرم خان نیازی  ایس ڈی پی او کلور کوٹ بھکر تعینات کر دیئے گئے جبکہ ایس ڈی پی او کلور کوٹ بھکر شیر بہادر کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔